امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے آج
ٹیلی فون پر تقریباً ایک گھنٹے تک بات کرکے دونوں ممالک کے درمیان دہشت
گردی، فوجی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ظاہر کیا۔یہ
اطلاع ایک سینئر سعودی ذرائع نے دی۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران
کئی اہم مسائل پر اتفاق ہواجس میں دونوں ملک دہشت گردی، انتہا پسندی اور اس
کی فنڈنگ کے خلاف جنگ میں شراکت بڑھانے پر متفق ہوئے۔